کرس گیل نے مچل سٹارک اور کیرن پولارڈ کے درمیان تلخی کو ناپسندیدہ قرار دیدیا

جمعرات 8 مئی 2014 13:53

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل نے مچل سٹارک اور کیرن پولارڈ کے درمیان تلخی کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات سے کھیل کو نقصان پہنچتا ہے، کھلاڑیوں کو اس طرح کی حرکتوں سے باز رہنا چاہیے ، وہ ہیمسٹرنگ انجری سے مکمل طور پر نجات حاصل نہیں کر سکے ، ممبئی انڈینز کے خلاف آغاز اچھا تھا ، جلد آؤٹ ہو جانے کی وجہ سے ٹیم سنبھل نہ سکی ، ہم ابھی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے، کم بیک کرنے کی سرتوڑ کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ ہیمسٹرنگ انجری سے مکمل طور پر چھٹکارا حاصل نہیں کر سکے اس کے باوجود آئی پی ایل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارتھیو پاٹیل باصلاحیت کھلاڑی ہیں ان کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے میں مزہ آتا ہے۔ کرس گیل نے کہا کہ ممبئی انڈینز کے خلاف آغاز اچھا تھا لیکن جلد آؤٹ ہو جانے کی وجہ سے ٹیم سنبھل نہ سکی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ابھی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے، کم بیک کرنے کی سرتوڑ کوشش کریں گے۔ کرس گیل نے مچل سٹارک اور کیرن پولارڈ کے درمیان تلخی کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے کھیل کو نقصان پہنچتا ہے، کھلاڑیوں کو اس طرح کی حرکتوں سے باز رہنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :