بھارتی بلے باز ویرات کوہلی حالیہ آئی پی ایل سیزن میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے کھلاڑی بن گئے

جمعرات 8 مئی 2014 13:53

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی حالیہ آئی پی ایل سیزن میں انٹرنیٹ پر سب سے ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی حالیہ آئی پی ایل سیزن میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے کھلاڑی بن گئے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چنائی سپر کنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی دوسرے اور رائل چیلنجرز بنگلور کے یوراج سنگھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

آر سی بی کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں غیر معمولی کیچ پکڑنے والے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کرس لائن چوتھے نمبر پر ہیں۔

کنگز الیون پنجاب کے وریندر سہواگ آئی پی ایل میں اگرچہ کوئی بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے پھر بھی ان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور وہ پانچویں نمبر پر ہیں۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان گوتم گمبھیر، کنگز الیون پنجاب کے گلین میکسویل، بنگلور کے کرس گیل ، چنائی کے سریش رائنا اور حیدر آباد کے شیکھر دھون بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :