سابق آسٹریلوی کپتان لیوکس نیل فیفا ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ ابتدائی سکواڈ سے ہی باہر

جمعرات 8 مئی 2014 13:52

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء)سابق آسٹریلوی کپتان لیوکس نیل فیفا ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ ابتدائی سکواڈ سے باہر ہوگئے میگا ایونٹ جون میں برازیل میں شروع ہو گا جس میں عالمی چیمپئن سپین کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے کوچ اینگے پوسٹی کوگلو نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیل فارم اور فٹنس ثابت کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے ہم نے انہیں ابتدائی سکواڈ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا، ورلڈ کپ بڑا ایونٹ ہے ہماری کوشش ہو گی کہ مضبوط ٹیم تشکیل دیں جو ٹائٹل جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

اس فیصلے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ 36 سالہ نیل کا کیریئر بھی ختم ہو گیا ہے، نیل کو 96 میچوں میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ کوچ نے کہا کہ نیل کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا تاہم ہم نے ٹیم کے بہتر مفاد میں یہ قدم اٹھایا ہے ۔