کیرون پولارڈ اور مچل سٹارک کو ایک دوسرے سے جھگڑا کرنے پر میچ فیس کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا

جمعرات 8 مئی 2014 13:51

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء)کیرون پولارڈ اور مچل سٹارک کو ایک دوسرے سے جھگڑا کرنے پر میچ فیس کا بھاری جرمانے عائد کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں جاری آئی پی ایل سات میں دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پولارڈ اور سٹارک ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ میچ کے 17 ویں اوور میں پیش آیا، سٹارک نے پہلی گیند پر باؤنسر مارا اور پھر پولارڈ کی طرف جملے کسے، پولارڈ نے جواباً سٹارک کو جانے کا اشارہ کیا، سٹارک اگلی گیند کیلئے جب دوڑے تو پولارڈ نے وکٹیں چھوڑ دیں سٹارک نے غصے میں آ کر گیند پولارڈ کے پاؤں کی طرف پھینکی جس کے رد عمل نے پولارڈ نے غصے میں آ کر اپنا بلا زور سے سٹارک کی طرف پھینکا، دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر جملے کسے، ایمپائرز اور دوسرے کھلاڑیوں نے مداخلت کر کے معاملا رفع دفع کیا۔

آئی پی ایل گورننگ باڈی نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے پولارڈ پر میچ فیس کا 75 فیصد جبکہ سٹارک پر 50 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔