بالی ووڈ کی پہلی تھری ڈی ڈانس فلم ” اے بی سی ڈی “ کے سیکوئل کی تیاریاں ، فلم کی باقاعدہ شوٹنگ کا آغاز جولائی سے ہوگا ،ورون دھون اور شردھا کپور ایک دوسرے کے مد مقابل نظر آئینگے

بدھ 7 مئی 2014 00:11

بالی ووڈ کی پہلی تھری ڈی ڈانس فلم ” اے بی سی ڈی “ کے سیکوئل کی تیاریاں ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2014ء) شردھا کپور اور ورون دھون کی شکل میں بالی ووڈمیں نئی ہاٹ جوڑی بننے جارہی ہے۔بالی ووڈ کی پہلی 3Dڈانس فلم "اے بی سی ڈی: اینی بڈی کین ڈانس کے سکوئل ABCDٹو کی تیاری شروع کردی گئی ہیں جس میں ورون دھون اور شردھا کپور ایک دوسرے کے مد مقابل نظر آئینگے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کے معروف کوریو گرافر اور ہدایتکار ریمو ڈی سوزاکی ہدایتکاری میں بننے والی اس ڈانس فلم میں بھارت کے صف اول کے کوریو گرافر پربھو دیوا کیساتھ ساتھ یہ جوڑی مرکزی کردار میں نظر آئیگی۔فلم کی کہانی لاس ویگاس میں سیٹ اپ کی گئی ہے جس میں دس گانے اور ڈانس سیکوئنس شامل ہونگے جبکہ اس تھری ڈی ڈانس فلم کی باقاعدہ شوٹنگ کا آغاز جولائی سے کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :