بھارتی حکومت کے دعوی فراڈثابت ہوئے ،آسام میں بوڈوقبائل کے تازہ حملے میں مزید آٹھ مسلمان شہید ، کوکراجھارکے ایک گاوٴں سے مزید آٹھ مسلمانوں کی لاشیں ملی ہیں ،شہید کیے جانے والوں میں تین بچیاں اور دو خواتین شامل ہیں،متاثرہ علاقوں میں تاحال کرفیو نافذ ہے اور علاقے فوج کے حوالے ہیں جبکہ فوج کو قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیاگیاہے،حکام، تمام تر سیکورٹی کے باوجود ہندو بنیاد پرست مسلمانوں کو نشانہ بنارہے ہیں،غیرملکی خبرایجنسی

بدھ 7 مئی 2014 22:01

بھارتی حکومت کے دعوی فراڈثابت ہوئے ،آسام میں بوڈوقبائل کے تازہ حملے ..

گوہاٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2014ء) بھارتی ریاست آسام میں بوڈوقبائل کے تازہ حملے میں مزید مسلم شہید ہوگئے جس کے بعد اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 50ہوگئی ، متاثرہ علاقوں میں تاحال کرفیو نافذ ہے اور علاقے فوج کے حوالے ہیں جبکہ فوج کو قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیاگیاہے، بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی ریاست آسام میں مسلم کش فسادات جاری ہیں بدھ کو ہندو بنیاد پرستوں کے حملوں میں شہید ہونے والے مسلمانوں کی تعداد 50ہوگئی ہے،کوکراجھارکے ایک گاوٴں سے مزید آٹھ مسلمانوں کی لاشیں ملی ہیں ،شہید کیے جانے والوں میں تین بچیاں اور دو خواتین شامل ہیں،بھارتی ریاست آسام کے مسلم کش فسادات سے متاثرہ علاقوں میں کرفیو نافذ ہے اور علاقے فوج کے حوالے ہیں جبکہ فوج کو قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم ہے،پولیس انسپکٹر جنرل ایس این سنگھ نے بتایاکہ تشدد زدہ اضلاع کھوکھرا جھاڑ اور بکسا میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کو موقع پر گولی مارنے کے احکامات بھی دے دیے گئے ہیں،بھارت کے وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ شدت پسندوں کی تلاش جاری ہے ،اس علاقے میں مسلمانوں اور مقامی بوڈو قبائل کے درمیان زمین کے تنازعات ہیں،غیرملکی خبر رساں کے مطابق تمام تر سیکورٹی کے باوجود ہندو بنیاد پرست مسلمانوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :