بھارت میں لوگ مجھے ’’ہم جنس پرست‘‘ سمجھتے ہیں، بیٹا جیکی شروف

بدھ 7 مئی 2014 21:00

بھارت میں لوگ مجھے ’’ہم جنس پرست‘‘ سمجھتے ہیں، بیٹا جیکی شروف

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2014ء) بالی ووڈ نگری میں اداکار جیکی شروف نے اپنی مردانہ وجاہت اورکامیاب اداکاری کی بدولت بھرپور نام کمایا لیکن حال ہی میں فلمی نگری میں قدم رکھنے والے ان کے بیٹے ٹیگور شروف اپنے چہرے کی بناوٹ کو لے کر کافی پریشان ہیں ۔بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی جیکی شروف کے 24 سالہ بیٹے ٹائیگرشروف کا کہنا ہے کہ میرے چہرے کی بناوٹ سے بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ میں ہم جنس پرست ہوں حالانکہ میرے ہونٹ قدرتی گلابی ہیں لیکن لوگ سمجھتے ہیں کہ میں لپ اسٹک لگاتا ہوں جب کہ لوگ تو یہاں تک کہتے ہیں کہ میں لڑکی لگتا ہوں اور میرے ڈانس کرنے کا اسٹائل بھی خواتین جیسا ہے، ٹائیگر شروف کا کہنا تھا کہ میں لوگوں کی ان باتوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتا بلکہ ان کی تنقید کو مثبت انداز میں لیتا ہوں.ٹیگور شروف نے کہا کہ وہ اپنے والد کی فلم ” ٹائیگر” کے ری میک میں کبھی کام نہیں کریں گے کیونکہ وہ والد کا نام استعمال کرنے کے بجائے اپنی اداکاری کے ذریعے نام پیدا کرنا چاہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے والد کی 2 مرتبہ قومی ایوارڈ حاصل کرنے والی فلم ” پرندہ ” بے حد پسند ہے اور اگر اس فلم کے ری میک میں کام کا موقع ملا تو وہ اپنے والد کا کردار ضرو ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹیگورکا کہنا تھا کہ وہ بالی ووڈ میں ہریتھک روشن سے کافی متاثر ہیں کیوں کہ وہ ایک مکمل ہیرو اورسپراسٹار ہیں اگر ان کے ڈانس پر نظر ڈالی جائے تو اس میں ان کا کوئی ثانی نہیں اور اداکاری میں بھی ان کا جواب نہیں اور میری خواہش کہ میرے اندر بھی ان جیسی خصوصیات پائی جائیں جب کہ اپنے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ بالکل بھی سماجی نہیں اورنہ ہی ان کے بہت زیادہ دوست ہیں بلکہ ان کی اپنی ایک دنیا ہے جس میں وہ رہنا پسند کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :