جمہوریت کو نقصان پہنچانے والے ہر اقدام کی مخالفت کرینگے ،پہلے ہی انداز تھا طالبان سے مذاکرات بے نتیجہ ہونگے ، فضل الرحمن ،عمران خان خیبر پختونخوا میں بھی دھاندلی کی تحقیقات کرائیں، دھرنے کے پیچھے کپتان کے کوئی اور ہی مقاصد ہیں ،میڈیا سے گفتگو
بدھ 7 مئی 2014 20:08
اسلام آباد/ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا ہے کہ جمہوریت کو نقصان پہنچانے والے ہر اقدام کی مخالفت کرینگے ،پہلے ہی انداز تھا طالبان سے مذاکرات بے نتیجہ ہونگے ، عمران خان خیبر پختونخوا میں بھی دھاندلی کی تحقیقات کرائیں، دھرنے کے پیچھے کپتان کے کوئی اور ہی مقاصد ہیں بدھ کو ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہاکہ ادارے کسی بھی ریاست میں ماں اور باپ کی طرح ہوتے ہیں انہیں بہت تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئین اور قانون کی متعین کردہ حدود میں رہ کر کام کرنا ہوتا ہے اوراداروں کے درمیان تصادم سے ملک کو ہی نقصان پہنچتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جس طرح پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں اس سے یہ ادارہ بھی سیاسی لگنے لگا ہے۔(جاری ہے)
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال کی وجہ سے معیشت بری طرح متاثر ہورہی ہے، موجودہ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے باعث ملک کے اقتصادی طور پر آگے بڑھنے کے کچھ اشارے ملے ہیں تاہم اس سلسلے میں ہمیں پارلیمنٹ کی قراردادوں پرعمل کرتے ہوئے اپنی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہئے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہمیں اپنی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے،ہمیں اندازہ تھا کہ طالبان سے مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہوں گے ،ملک میں ہر ایسے اقدام سے اختلاف کریں گے جو جمہوریت کو نقصان پہنچائے۔ قبل ازیں اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ عمران خان خیبر پختونخوا میں بھی دھاندلی کی تحقیقات کرائیں، دھرنے کے پیچھے کپتان کے کوئی اور ہی مقاصد ہیں۔انہوں نے کہاکہ پولیو ایسا مرض نہیں جو ایک سے دوسرے کو منتقل ہوسکے، معلوم نہیں پاکستان پر سفری پابندیاں کیوں لگائی گئیں، اس حوالے سے حکومت کو حکمت عملی واضح کرنی ہوگی۔تحریک انصاف کی احتجاجی کال سے متعلق مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ عمران خان کی اکثر یو ٹرن لینے کی عادت ہے، ان کے دھرنے کے پیچھے کوئی اور ہی مقاصد کارفرماں ہیں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کسی اورایجنڈے پرکام کررہے ہیں، انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے پورے ملک کی بات کی جائے ، چند حلقوں سے متعلق دھاندلی اور احتجاج سمجھ سے بالاترہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ کہ حکومت لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورانہیں کرسکی، لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ گھمبیر صورت اختیارکرگیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.