کراچی: گرفتار امریکی ایجنٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ

بدھ 7 مئی 2014 19:00

کراچی: گرفتار امریکی ایجنٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2014ء) کراچی سے گرفتار امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے ایجنٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کے ایجنٹ کی گرفتاری پر پولیس کو شدید دبائو کا سامنا تھا۔ حکام نے امریکی ایجنٹ کی رہائی کیلئے پولیس کو فوری اقدامات کی ہدایت کی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آئی کے ایجنٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا جانے والا جوئیل یوگیون نامی امریکی شخص ایف بی آئی کا ایجنٹ ہے۔ امریکی حکام کی تصدیق کی تھی کہ اس کی تعیناتی امریکی ریاست میامی کے فیلڈ آفس سے کی گئی تھی۔ اسے پاکستانی پولیس کی تربیت کے لئے 3 ماہ کے لئے بھیجا گیا تھا۔ امریکی حکام نے مزید کہا ہے کہ دوران سفر جوئیل مسلح نہیں تھا بلکہ اس کے سامان سے گولیاں نکلی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے بھی کہا ہے کہ جوئیل کی رہائی کے لئے پاکستان میں تعینات سفارتی عملہ متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے اور امید ہے کہ اس کی رہائی جلد ہی عمل میں آجائے گی۔ جوئیل یوگیون کو کراچی ائیر پورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب بیرون ملک روانگی کے وقت اس کے سامان سے 9 ایم ایم پستول کی 15 گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔ دوران تفتیش اس نے خود کو امریکی قونصل خانہ کا ملازم ظاہر کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :