پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت 13 مئی تک ملتوی

بدھ 7 مئی 2014 16:47

پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت 13 مئی تک ملتوی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مئی 2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت 13 مئی تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہنواز پر مشتمل سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنے موکل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حق میں دلائل دیئے ، اس موقع پر اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ بھی موجود تھے۔

سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ کسی عدالت نے پرویز مشرف کی گرفتاری کے احکامات نہیں دیئے، اس کے علاوہ خصوصی عدالت نے بھی پرویز مشرف کو عام شہری قراردیا ہے اور ان پر بیرون ملک جانے پر کوئی قدغن نہیں لگائی جب کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پرابھی ان کے دلائل مکمل نہیں ہوئے،عدالت نے کیس کی سماعت 13 مئی تک ملتوی کردی جس میں بیرسٹرفروغ نسیم اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :