عدالت میں ہنگامہ آرائی ،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے نوٹس لے لیا

بدھ 7 مئی 2014 16:06

عدالت میں ہنگامہ آرائی ،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مئی 2014ء) لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کا لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہو ئے کہا ہے کہ جو کچھ عدالت میں ہوا انتہائی افسوسناک ہے ،کوئی کتنا بھی بڑا عہدیدار کیوں نہ ہو ، عدالت کا احترام سب پر لازم ہے ، چیف جسٹس نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے وضاحت طلب کر لی ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصیر بھٹہ نے عدالت کو بتایا ہے کہ عمران خان کو عدالت نے طلب ہی نہیں کیا تھا،ان کے آنے سے یہ واقعہ ہوا

متعلقہ عنوان :