Live Updates

گیارہ مئی کو احتجاج سے روکا گیا تو حکومت کیخلاف تحریک چلا دینگے، عمران خان

بدھ 7 مئی 2014 15:06

گیارہ مئی کو احتجاج سے روکا گیا تو حکومت کیخلاف تحریک چلا دینگے، عمران ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مئی 2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ، ن لیگ اندر سے ملے ہوے ہیں ۔ گیارہ مئی کو اسلام آباد میں سونامی پاور دکھائیں گے اور چارٹرز آف ڈیمانڈز بھی دیں گے۔ لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ہمارے لوگوں کو دھمکیاں دے رہی ہے، ہمیں احتجاج سے روکا گیا تو حکومت کے خلاف تحریک چلا دیں گے ، صرف پی ٹی آئی کے پاس اسٹریٹ پاور ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک سال تک کہیں انصاف نہیں ملا ، ایسے الیکشن لڑنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے جس میں دھاندلی ہو ۔ دھاندلی سے پاکستان کے سارے مسئلے منسلک ہیں ،کرپشن شروع ہی دھاندلی سے ہوتی ہے ، عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں ابھی تک 2008 ء کے مقدمات چل رہے ہیں ، الیکشن ٹربیونلزم اور انصاف کے ادارے فیل ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افتخار چودھری سے مایوس تھا اور ہوں ، نجم سیٹھی جیو کا ملازم ہے اسے حکومت نے کرکٹ بورڈ کا ہیڈ بنا دیا ، دھاندلی کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت سزا ہونی چاہئے ، سپیکر نے نو ماہ سے کس وجہ سے اسٹے آرڈر لیا ہوا ہے ۔

سپیکر کی جانب سے اسٹے آرڈر لینا مفرور ہونے کے مترادف ہے،عمران خان نے کہا کہ یوتھ فیسٹول میں اخروٹ توڑنے پر اربوں روپے دیئے گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرف سمیت قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :