قومی ویمن باسکٹ بال چیمپئن شپ 12 جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگی

بدھ 7 مئی 2014 14:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مئی 2014ء) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے قومی ویمن باسکٹ بال چیمپئن شپ 12 جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل(ر) نسیم بٹ کے مطابق چیمپئن شپ میں پنجاب، بلوچستان ، سندھ ، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ، پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن اور پاکستان واپڈا سمیت کئی دوسرے محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور پاکستان واپڈا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ یہ چیمپئن شپ 17 جون تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :