ای سی بی نے 18 ویمن کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیدیا

بدھ 7 مئی 2014 14:52

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مئی 2014ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) 18 ویمن کھلاڑیوں کو انگلینڈ ویمن پرفارمنس پروگرام کے تحت سینٹرل کنٹریکٹ دیدیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویمن کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ رواں سال فروری میں ای سی بی بورڈ اجلاس میں کیا گیا تھا ای سی بی ہیڈ آف انگلینڈ ویمن کرکٹ کلیئر کونر نے اپنے بیان میں کہا کہ شارلوٹی ایڈورڈز الیون نے گزشتہ بارہ ماہ کے دوران بیک ٹو بیک ایشز ٹائٹلز سمیت، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شاندار فتح اور اس کے بعد ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی فائنل میں پہنچنا ٹیم کا بڑا کارنامہ ہے اسلئے کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ کی حقدار تھیں۔

سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کی فہرست میں کپتان شارلوٹی ایڈورڈز، ٹامسین، نتاشا، لیڈیا گرینوے، لارا مارش، کیتھرین برنٹ، ڈینئل ہیزل، لارین، جارجیا الوس، کیتھرائن کراس، ربیکا، ایمی جونز، جینی گن، ڈینلی ویٹ، نٹالی سکیور، ہیتھر نائٹ، اینیا شربسول اور سیرا ٹیلر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :