کرینہ کپور اور الیانا ڈی کروز سہیلیاں بن گئیں

بدھ 7 مئی 2014 13:10

کرینہ کپور اور الیانا ڈی کروز سہیلیاں بن گئیں

ممبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مئی 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور اداکارہ الیانا ڈی کروز اچھی سہیلیاں بن گئیں۔ ذرائع کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور جن کی بالی ووڈ انڈسٹری میں کم ہی اداکارائیں دوست ہیں۔

(جاری ہے)

کرینہ جو اکثر یہ کہتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں کہ وہ انڈسٹری میں دوستیاں بنانے نہیں آئی ہیں اب ان کی اداکارہ الیانا کے ساتھ کافی گہری دوستی ہوگئی ہے، دونوں کی دوستی فلم ’’ہیپی اینڈنگ‘‘ کے سیٹ پر ہوئی، فلم میں کرینہ کے شوہر سیف علی خان الیانا کے ہیرو ہوں گے۔

کرینہ فلم میں مختصر کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ الیانا نے آن لائن انسٹاگرام پر اپنی اور کرینہ کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :