Live Updates

لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کیساتھ کارکنوں کی کمرہ عدالت میں داخل ہونیکی کوشش

بدھ 7 مئی 2014 12:02

لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کیساتھ کارکنوں کی کمرہ عدالت میں داخل ہونیکی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مئی 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے کمرہ عدالت میں آمدکے موقع پر کارکنوں اوررہنماوٴں نے عدالت میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی اور شورشرابہ کیا، شورشرابے کے باعث چیف جسٹس عمرعطابندیال عدالت سے اٹھ کرچلے گئے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے عدالتی عملے کو معاملے کا جائزہ لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایساماحول عدالتی ڈیکورم کے منافی ہے، جسے برداشت نہیں کیاجاسکتا۔ بعدازاں چیف جسٹس عمرعطابندیال عدالت سے اٹھ کر چلے گئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات