فیصل آباد: جڑانوالہ میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور سالی کو قتل کردیا
بدھ 7 مئی 2014 11:48
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مئی 2014ء) جڑانوالہ میں کچہری کے قریب شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور سالی کو قتل کر دیا۔
(جاری ہے)
فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں نجابت کا اپنی اہلیہ نجمہ کے ساتھ طلاق اور بچوں کی تحویل کا معاملہ چل رہا تھا اور آج جب کیس کی سماعت کے لئے نجمہ بی بی اپنی بہن مہراں بی بی کے ہمراہ سول جج کی عدالت پہنچی تو ملزم نجابت نے کچہری کے مرکزی دروازے پر ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں بہنیں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی اپنے قبضے میں لے کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.