کراچی ایئر پورٹ سے اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار امریکی ایف بی آئی کا ایجنٹ نکلا

بدھ 7 مئی 2014 11:35

کراچی ایئر پورٹ سے اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار امریکی ایف بی آئی ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مئی 2014ء) دو روز قبل ایئرپورٹ سے اسلحہ رکھنے سے الزام میں گرفتار امریکی شہری ایف بی آئی کا ایجنٹ نکلا۔ امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ دو روز قبل کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا جانے والا جوئیل یوگیون نامی امریکی شخص ایف بی آئی کا ایجنٹ ہے، اس کی تعیناتی امریکی ریاست میامی کے فیلڈ آفس سے کی گئی تھی۔

اسے پاکستانی پولیس کی تربیت کے لئے 3 ماہ کے لئے بھیجا گیا تھا۔

(جاری ہے)

امریکی حکام نے مزید کہا ہے کہ دوران سفر جوئیل مسلح نہیں تھا بلکہ اس کے سامان سے گولیاں نکلیں ہیں۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے بھی کہا ہے کہ جوئیل کی رہائی کے لئے پاکستان میں تعینات سفارتی عملہ متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے اور امید ہے کہ اس کی رہائی جلد ہی عمل میں آجائے گی۔ واضح رہے کہ جوئیل یوگیون کو کراچی ائیرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب بیرون ملک روانگی کے وقت اس کے سامان سے 9ایم ایم پستول کی 15 گولیاں برآمد ہوئی تھیں، دوران تفتیش اس نے خود کو امریکی قونصل خانہ کا ملازم ظاہر کیا تھا، گزشتہ روز عدالت نے اسے 10مئی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا تھا

متعلقہ عنوان :