فلموں میں ناچ گانے والے کردار پسند نہیں‘ راجیو کھنڈیل

منگل 6 مئی 2014 23:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مئی۔2014ء) بالی ووڈ کے نئے اداکار راجیو کھنڈیل نے کہا ہے کہ وہ ناچ گانے والے کردار نہیں کرنا چاہتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کئی برسوں تک ٹی وی پر کام کیا۔

(جاری ہے)

خود کو نکھارنے کیلئے میں نے فلموں کی طرف رخ کیا تاہم انہوں نے کہا کہ دونوں سکرینوں سے وابستہ رہنا چاہتا ہوں۔ راجیو کھنڈیل کی آنے والی فلموں میں ”فیور“ ان کیلئے اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :