دو گیندوں پر ہیٹرک

منگل 6 مئی 2014 21:42

دو گیندوں پر ہیٹرک

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مئی۔2014ء) راجستھان رائلز کے غیر معروف لیگ اسپنر پراوین ٹامبے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ تاریخ میں دو گیندوں پر ہیٹرک کرنے والے دنیا کے دوسرے باؤلر بن گئے۔ٹامبے نے آئی پی ایل سات میں پیر کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔اس سے قبل سری لنکا کے ایسورو اودانا نے 2010ء میں چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران دو گیندوں پر ہیٹرک کی تھی۔

(جاری ہے)

کولکتہ کے خلاف کل کھیلے گئے میچ میں ٹامبے نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے میچ کے سولہویں اوور کی پہلی گیند وائیڈ کی لیکن اس پر وکٹ کیپر نے حریف بلے باز کو سٹمپ آؤٹ کر دیا۔اگلی دونوں گیندوں پر ٹامبے نے مسلسل وکٹیں حاصل کر کے شاندار ہیٹرک کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ٹامبے نے منیش پانڈے، یوسف پٹھان اور ریان ٹین ڈزکاٹے کو آؤٹ کیا۔ یاد رہے کہ یہ آئی پی ایل تاریخ کی گیارہویں ہیٹرک تھی۔