برطانوی عدالت نے اسپاٹ فکسنگ الزامات پر عائد تاحیات پابندی کیخلاف دانش کنیریا کی درخواست کو مسترد کردیا، پابندی کے معاملے میں اپیل پینل کی جانب سے اختیارات سے تجاوز نہیں کیا گیا ، ہائی کورٹ کے جج ہیلمن کے ریمارکس

منگل 6 مئی 2014 20:36

برطانوی عدالت نے اسپاٹ فکسنگ الزامات پر عائد تاحیات پابندی کیخلاف ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مئی۔2014ء) برطانوی عدالت نے اسپاٹ فکسنگ الزامات پر عائد تاحیات پابندی کیخلاف دانش کنیریا کی درخواست کو مسترد کردیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر ڈانش کنیریا کی جانب سے تاحیات پابندی کے خلاف برطانوی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی تاہم منگل کو لندن میں عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے پابندی کو درست قرار دیتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔

(جاری ہے)

ہائی کورٹ کے جج ہیملن نے کہا کہ پابندی کے معاملے میں اپیل پینل کی جانب سے اختیارات سے تجاوز نہیں کیا گیا جبکہ ایسے بھی کوئی شواہد نہیں ہیں جس کی بنا پر یہ کہا جائے کہ کیس میں قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا لہذا یہ پابندی درست ہے۔واضح رہے کہ 2012 میں انگلش کرکٹ بورڈ کی طرف سے دانش کنیریا پر ایسیکس کاوٴنٹی اسپاٹ فکسنگ کیس میں اپنے ساتھی مروِن ویسٹ فیلڈ کی سٹے بازی میں معاونت، ان پر دباوٴ اور سٹے بازوں سے ان کو متعارف کرانے کے الزام ثابت ہونے پر تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :