اس سال گندم پر ہر قسم کی کٹوتی ختم کر دی گئی ہے، کسانوں سے گندم کا دانہ دانہ خرید کیا جا ئے گا‘ وزیر خوراک پنجاب ،مراکز پر آنے والی گندم کی فوری ان لوڈنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ کاشتکاروں کو زیادہ انتظار کی زحمت نہ اٹھانا پڑے، اگرکسی قسم کی کٹوتی ، ناپ تول میں کمی ، اقرباء پروری یا بدسلوکی کی شکایت ملی تو معاف نہیں کیا جائے گا‘ بلال یاسین کی گفتگو

منگل 6 مئی 2014 19:02

اس سال گندم پر ہر قسم کی کٹوتی ختم کر دی گئی ہے، کسانوں سے گندم کا دانہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مئی۔2014ء) صوبائی وزیر خوراک بلا ل یا سین نے کہا کہ کسانوں سے گندم کا دانہ دانہ خرید کیا جا ئے گا ، وزیر اعلیٰ محمد شہبا ز شریف کی سب سے بڑی تر جیح ہے کہ کسا نو ں کو ان کی محنت کا ثمر بر وقت ملے ان کی گندم کی پیداوار کی خرید اور بر وقت ادائیگی میں کسی قسم کا تعطل نہیں آنا چاہیے ، اس سال گندم پر ہر قسم کی کٹوتی ختم کر دی گئی ہے اور ما سچر کی شرح دس فیصد سے بڑھا کر گیا رہ فیصد کر دی گئی ہے جبکہ تما م اضلاع میں وافر مقدار میں با ردانہ فراہم کیا گیا ہے ، ضلع میانوالی کیلئے گندم خریداری کا ٹا رگٹ پا نچ لاکھ بو ری مقرر کیا گیا ہے لیکن اس ٹارگٹ کے علا وہ جتنی بھی گندم ہو گی حکو مت خرید کر ے گی ۔

یہ بات انہوں نے میانوالی میں گندم خریداری مرکز کے اچانک دورے کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری فوڈ محمد اسلم کمبوہ، ڈی سی او میانوالی محمد بلال فیروز جوئیہ اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول زین العابدین بھی موجود تھے۔وزیر خوراک نے اس موقع پر سنٹر پر مو جو د وزن کر نے والے کنڈے کا معائنہ کیا اور اپنی نگرانی میں گندم کی بو ریوں کا وزن کر وایا ۔

انہو ں نے با ردانہ کا بھی وزن چیک کر وایا اور سنٹر پر کھڑی گندم کی ٹرالیو ں میں مو جو د گندم کا ما سچربھی چیک کر وایا ۔صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ مراکز پر آنے والی گندم کی فوری ان لوڈنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ کاشتکاروں کو زیادہ انتظار کی زحمت نہ اٹھانا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ اگرکسی قسم کی کٹوتی ، ناپ تول میں کمی ، اقرباء پروری یا بدسلوکی کی شکایت ملی تو معاف نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر فوڈ انسپکٹر ظہور حسین نے بتایا کہ گندم خریداری مرکز میانوالی کا ہدف ایک لاکھ دس ہزار بوری ہے اور اب تک اس سنٹر پر چالیس ہزار بوری گندم خریدی جا چکی ہے ۔ انہوں نے سنٹر پر مزید ترپالوں کی فراہمی کی درخواست کی ۔ قبل ازایں ڈی سی او میانوالی محمد خان رانجھا نے ڈی سی او آفس میانوالی میں وزیرِ خوارک پنجاب بلال یاسین اور سیکرٹری فوڈ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موسمی حالات کی وجہ سے گندم کی کٹائی میں تاخیر ہوئی اور خریداری بھی تاخیر سے شروع کرنا پڑی تاہم ضلعی انتظامیہ کے موثر انتظامات کی وجہ سے اس وقت تک سوالاکھ بوری گندم خرید کی جاچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی سہولت کیلئے خریداری مراکز پر ان لوڈنگ کیلئے پانچ گنا لیبر زیادہ لگائی گئی ہے۔ جسکی وجہ سے ہر سنٹر پر شام تک تمام گندم ان لوڈ کر لی جاتی ہے۔ ڈی سی او میانوالی نے کہا کہ ضلع میانوالی کے مخصو ص جغرافیائی محل وقوع کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے گندم خریداری کی پلاننگ کی گئی ہے۔ اور اس کے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا اس امر کو ممکن بنایا گیا ہے کہ مڈل مین اور آڑھتیوں کی دست برد سے کسانوں کو محفوظ رکھا جاسکے ڈی سی او میانوالی نے کہا انشاء اللہ ضلع میانوالی میں ہدف سے زائد گندم خرید کی جائیگی بعدازاں وزیرِ خوراک پنجا ب نے چشمہ چیک پوسٹ کا بھی معائنہ کیا ۔ انہوں نے ڈی سی او میانوالی کو ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لیں۔

متعلقہ عنوان :