ریلیوں والے عوامی خدمت پر توجہ دیں اور اپنی باری کاانتظار کریں ‘ مریم نواز شریف،پیپلزپارٹی کی طرف سے کسی احتجاجی تحریک میں شرکت نہ کرنے کااعلان خوش آئند ہے ، چیئرپرسن وزیراعظم یوتھ لون سکیم

منگل 6 مئی 2014 18:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مئی۔2014ء) وزیراعظم یوتھ لون سکیم کی چیئرپرسن مریم نواز شریف نے پیپلزپارٹی کی طرف سے کسی احتجاجی تحریک میں شرکت نہ کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا فیصلہ جمہوریت کے استحکام میں اہم قدم ثابت ہوگا،ریلیوں والے عوامی خدمت پر توجہ دیں اور اپنی باری کاانتظار کریں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے فیصلے سے ثابت ہوگیا ہے کہ پیپلزپارٹی سنجیدہ سیاسی جماعت ہے جو عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ملک میں جمہوریت پنپ رہی ہے اور عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے ریلیوں پر توجہ دینے کی بجائے عوام کی خدمت پر توجہ دی جائے اور اپنی باری کا انتظار کیا جائے۔

انہوں نے لکھاکہ مسلم لیگ (ن)عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور احتجاج کی سیاست کرنیوالوں کو 5 سال تک انتظار کرنا ہوگا، مسلم لیگ (ن)ہی ملک کو بحران کی کیفیت سے نکال سکتی ہے اور میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ایشین ٹائیگر بنے گا ۔انہوں نے کہا کہ میری درخواست پر عالمی کمپنی ہایئر نے ایک لاکھ طلبا وطالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا ہے جو خوش آئند ہے۔