روہڑی میں 70 سالہ بوڑھے نے 11 سال کی معصوم بچی سے بیاہ رچالیا

منگل 6 مئی 2014 17:37

روہڑی میں 70 سالہ بوڑھے نے 11 سال کی معصوم بچی سے بیاہ رچالیا

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء) روہڑی میں 8 بچوں کے 70 سالہ ضعیف شخص نے 11 سالہ معصوم بچی سے شادی رچالی لیکن محلے والوں کی شکایت پر پولیس نے بچی کو تحویل ميں لے کر بوڑھے کو گرفتار کرلیا۔ 2 ماہ قبل 70 سالہ ہدایت اللہ میرانی نے اپنی بیٹی کا رشتہ 11 سالہ سمیرہ کے بھائی طارق سے کروایا اور بدلے ميں خود سمیرہ سے شادی کرلی۔

(جاری ہے)

شادی کے بعد محلے داروں کی شکایت پر پولیس نے چھاپہ مارکر سمیرہ کو اپنی تحویل میں لے کر طبی معائنہ کروایا جس کی رپورٹ 3 روز بعد آئے گی۔

پولیس نے 11 سالہ بچی سے شادی کرنے کے جرم میں 70 سالہ ہدایت اللہ کو گرفتار تو کرلیا اس موقع پر ہدایت اللہ کا کہنا تھا کہ اس نے رواج کے مطابق وٹہ سٹہ ميں شادی کی ہے اور اس پر اسے کوئی شرمندگی نہیں ۔