فیس بک کےذریعےاغوا ہونےوالی6ماہ کی بچی بحفاظت بازیاب

منگل 6 مئی 2014 16:39

فیس بک کےذریعےاغوا ہونےوالی6ماہ کی بچی بحفاظت بازیاب

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء) آرٹلری پولیس نے گزشتہ روز اغوا ہونے والی چھ ماہ کی بچی کو بازیاب کرالیا۔ بچی مالائیکہ کو گزشتہ روز فیس بک پر دوستی بننے والی خاتون نے ساتھیوں سمیت اغوا کیا تھا۔ چھ ماہ کی مالائکہ کی ماں جو پہلے گود سونی ہونے پر غم کی تصویر بنی دھائیاں دے رہی تھی اب خوشی سے نہال ہے، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز اغوا ہونے والی 6 ماہ کی ننھی کلی مالائکہ کو بازیاب کرالیا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے بچی کا آڈیشن لینے کے بہانے بچی کو والدین سمیت ہوٹل بلایا تھا۔ اغوا کاروں میں خاتون سمیت دو مرد بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ضیاء الدین احمد روڈ پر واقع فور اسٹار ہوٹل میں چھ ماہ کی ملائکہ کو والدین اشتہار میں آڈیشن کے لیے ساتھ لائے تھے،اہل خانہ کے مطابق مصباح خان نامی خاتون نے انہیں فیس بک کے ذریعے بلایا تھا۔ ملزمہ ریکارڈنگ کے بہانے اسے ساتھیوں سمیت لے گئی اور پھر واپس نہ آئی، کافی دیر بعد ان کا رابطہ ہوا تو اغواء کاروں نے بتایا وہ بچی کو لے کر دبئی جارہے ہیں۔ انہوں نے خاندان سے تاوان بھی مانگا تھا۔

متعلقہ عنوان :