پاکستان کی آٹھ رکنی قومی ٹیم کے کھلاڑی 17 ویں ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

منگل 6 مئی 2014 16:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن عامر نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کی آٹھ رکنی قومی ٹیم کے کھلاڑی 17 ویں ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ 10سے 15جون تک ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی اور قومی ٹیم کے کھلاڑی 8 جون کو ہانگ کانگ روانہ ہوں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹیم چار مرد اور چار خواتین کھلاڑی شامل ہونگے ، ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے مصحف علی سکوائش کمپلیکس میں جاری ہے اور کوچز جمشید گل اور فہیم گل کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :