Live Updates

عمران خان کی فضول باتوں کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا، سابق چیف جسٹس

منگل 6 مئی 2014 15:56

عمران خان کی فضول باتوں کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا، سابق چیف جسٹس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء) سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کا انتخابات سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا۔ریٹرننگ افسروں کی تعیناتی الیکشن کمیشن کا کام ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کے دوران سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وہ فضول باتوں کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے۔

(جاری ہے)

عدلیہ اور دفاع دو اہم ادارے ہیں، ان میں تصادم کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں،افتخار چودھری نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوط بنیاد رکھی جا چکی ہے، اسے کوئی خطرہ نہیں۔ اس سے پہلے سانحہ ایف ایٹ کچہری کے شہداء کے لیے دعائیہ تقریب ہوئی ، اس موقع پر خطاب میں افتخار محمد چودھری کا کہنا تھا کہ عدلیہ ملک کا اہم ستون ہے ، عدلیہ کے ارکان کا کام ملک میں احتساب کا نظام قائم کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ ایف ایٹ سانحے کے شہداء کے لواحقین کو مالی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :