راولپنڈی انتظامیہ کا طاہرالقادری کی عوامی تحریک کو ریلی کی اجازت دینے سے انکار

منگل 6 مئی 2014 14:07

راولپنڈی انتظامیہ کا طاہرالقادری کی عوامی تحریک کو ریلی کی اجازت دینے ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء) شہر راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے عوامی تحریک کو ریلی کی اجازت دینے سے انکارکردیا ۔۔پی اے ٹی نے گیارہ مئی کوریلی کی اجازت مانگی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق، ضلعی انتظامیہ نے حساس اداروں کی رپورٹس پر ریلی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا۔ حساس اداروں نے ریلی پر دہشت گرد حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک نے لیاقت باغ سے کمیٹی چوک تک ریلی کی اجازت مانگی تھی۔ اجازت نہ ملنے کے باوجود ریلی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اورکارکنوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے احتجاج میں شرکت کی دعوت جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :