میرے خلاف تمام مقدمات سیاسی بنیاد پر قائم کئے گئے ہیں، پرویز مشرف

منگل 6 مئی 2014 13:32

میرے خلاف تمام مقدمات سیاسی بنیاد پر قائم کئے گئے ہیں، پرویز مشرف

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ان کے خلاف غداری سمیت دیگر تمام مقدمات سیاسی بنیاد پر قائم کئے گئے ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے کے کیس میں سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کی توسط سے حکومت کے جواب میں جواب داخل کردیا جس کے مطابق ان کے خلاف غداری سمیت تمام مقدمات سیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے ہیں۔

بیرسٹر فروغ نسیم کے مطابق جواب الجواب میں کہا ہے کہ پرویز مشرف کے 3 نومبرکے ایمرجنسی کے اقدام پر باقاعدہ اسمبلی سے قرارداد منظور کی گئی تھی۔ 7 نومبر کو قومی اسمبلی کے 44 ویں سیشن میں باقاعدہ ایوان نے اسے منظور کیا۔ جواب میں یہ بھی کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے ای سی ایل میں نام شامل کرنے سے متعلق 8 اپریل کے فیصلے کی توسیع نہیں کی لہذا اب قانونی طور پر اس فیصلے کا وجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاق نے 14 صفحات پر مشتمل جواب سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پرویز مشرف کا نام سپریم کورٹ کے 8 اپریل 2013 کے حکم پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا، سپریم کورٹ کے حکم کی تشریح خود عدالت عظمیٰ ہی کرسکتی ہے لہذا یہ معاملہ سندھ ہائی کورٹ کے دائرے اختیار میں نہیں آتا۔ جواب میں کہا گیا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف سنگین نوعیت کے مقدمات زیرسماعت ہیں وہ ای سی ایل سے نام نکلوا کر آرٹیکل 6 کی کارروائی سے بچنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :