فرید آباد، لوڈشیڈنگ کا فائدہ ،چور11 ہزار کے وی کے نو کھمبوں کی تاریں کاٹ کر لے گئے

پیر 5 مئی 2014 00:41

فرید آباد، لوڈشیڈنگ کا فائدہ ،چور11 ہزار کے وی کے نو کھمبوں کی تاریں ..

فریدآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2014ء) لوڈشیڈنگ سے چوروں نے بھر پور فائدہ اٹھا لیا۔دوران لوڈشیدنگ چور 11000 kv کے نوکھمبوں کی تاریں کاٹ کر لے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ملک محمد علی شہید تھانے کے حدود گوٹھ بشیرخان کھوسہ کے قریب واپڈ کی جانب سے نادہندہ فیڈرز پر اضافی لوڈشیڈنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے 11000 kv کے نوکھمبوں کی تاریں کاٹ کر ساتھ لے گئے۔واضح رہے خیر پور فیڈر پرگزشتہ چند روز سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا تھا جس کا چوروں نے بھر پور فائدہ اٹھالیا۔

متعلقہ عنوان :