بالی وڈ کی رومانٹک فلم ٹو سٹیٹس 100 کروڑ کلب میں شامل

پیر 5 مئی 2014 23:18

بالی وڈ کی رومانٹک فلم ٹو سٹیٹس 100 کروڑ کلب میں شامل

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2014ء) بالی وڈ کی رومانٹک فلم ''ٹو سٹیٹس'' سو کروڑ کلب کی ممبر بننے والی 2014ء کی پہلی فلم بن گئی۔ فلم نے بھارت میں 91کروڑ 68لاکھ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

بالی وڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ اور ارجن کپور کی فلم ''ٹو سٹیٹس'' نے ریلیز کے دوسرے ہفتے ہی دنیا بھر میں سو کروڑ کا بزنس کر لیا تھا۔ رومانوی فلم اب بھارت میں بھی سو کروڑ کلب کی ممبر بننے کو ہے۔ فلم مسلسل تین ہفتوں سے باکس آفس پر چھائی ہے۔ بالی وڈ ذرائع کے مطابق 36 کروڑ کے بجٹ سے بنی فلم ''ٹو سٹیٹس'' نے91کروڑ 68لاکھ کا بزنس کر لیا ہے۔ دومختلف خاندانوں پر بنی اس فلم میں امریتا سنگھ بھی جلوہ گر ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :