بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ اپنی آئندہ فلم میں ”قصائی“ کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے

پیر 5 مئی 2014 23:18

بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ اپنی آئندہ فلم میں ”قصائی“ کے کردار ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2014ء) بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ بنگالی فلم میں قصائی کا کردار ادا کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشہور فلمساز ستیہ جیت رے کیساتھ کام نہ کرپانے کا ملال انہیں زندگی بھر رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آنے والی بنگالی فلم ”کھاسی کتھا“ میں ایک قصائی کا کردار نبھا رہا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ کئی بار میں نے ستیہ جیت رے کو کردار کیلئے خط لکھنے کی کوشش کی لیکن ایسا نہ کرسکا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اب افسوس ہوتا ہے کہ میں ایسا کیوں نہ کرسکا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا افسوس زندگی بھر رہے گا کہ میں ان کیساتھ کام کیوں نہ کرپایا۔

متعلقہ عنوان :