Live Updates

تحریک انصاف کا 11مئی کے احتجاج کو روکنے کیلئے کارکنوں کی گرفتاریوں پر پولیس اور صوبائی حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ،اراکین اسمبلی نے کارکنوں کی گرفتاریاں اورہراساں کرنے کا سلسلہ بند نہ کرنے پر خود گرفتار یاں دینے کیلئے تحریک کا اعلان کر دیا

پیر 5 مئی 2014 22:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2014ء) تحریک انصاف کا 11مئی کے احتجاج کو روکنے کیلئے کارکنوں کی گرفتاریوں پر پولیس اور صوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ‘ٹائر جلاکر سڑک بلاک کردی جبکہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے کارکنوں کی گرفتاریاں اورانہیں ہراساں کرنے کا سلسلہ بند نہ کرنے پر خود گرفتار یاں دینے کیلئے تھانوں میں پیش ہونے کی تحریک کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز ملتان روڈ پر کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے میں تحریک انصا ف کے ا پوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید ‘اراکین اسمبلی ڈاکٹر مراد راس، سعدیہ سہیل کے علاوہ شیخ امتیاز محمود اور حماداظہر سمیت دیگر نے شرکت کی اور تحریک انصاف کے ٹاؤن عہدیدار ملک اجمل مٹھو اور اس کے 4دیگر ساتھیوں کی گرفتاری اور انہیں تھانے لے جا کر ہراساں کئے جانے کے خلاف شدیداحتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو ہراساں کرنے سے باز آ جائیں ورنہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور کارکنان خود تھانے پہنچ کر احتجاجا گرفتاریاں دیں گے اور بھر پور احتجاج کا بھی حق محفوظ رکھتے ہیں جس کے بعد تمام تر حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات