Live Updates

11مئی کو انصاف نہ ملاتوملک بندکرادیں گے،عمران خان کی دھمکی،نتائج آنے سے قبل میاں صاحب کس سے کہہ رہے تھے کہ انہیں الیکشن میں اکثریت چاہئے،جمہوریت ہوگی تو ڈی ریل ہوگی،افتخارچوہدری پر اعتمادکرکے بڑی غلطی کی،11مئی کو عوام میرے لیے نہیں اپنے لیے نکلیں،گفتگو

پیر 5 مئی 2014 22:23

11مئی کو انصاف نہ ملاتوملک بندکرادیں گے،عمران خان کی دھمکی،نتائج آنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2014ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دھمکی دی ہے کہ اگرانہیں 11مئی کو انصاف نہ ملاتوملک بندکرادیں گے ، الیکشن میں اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری پر اعتماد کرکے سب سے بڑی غلطی کی،نتائج آنے سے قبل میاں صاحب کس سے کہہ رہے تھے کہ انہیں الیکشن میں اکثریت چاہئے، الیکشن کی رات ابھی ووٹوں کی گنتی جاری تھی کہ میاں صاحب تقریر کرنے آگئے، جشن منانا شروع کردیا،11 مئی کو عوام ان کیلئے نہیں اپنے لئے نکلیں، انصاف نہ ملاتو ملک بند کرادیں گے،نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نجی ٹی وی نے خفیہ ادارے کو نشانہ بنایااس لیے ان کا بائیکاٹ کیاہے ،ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری پر اعتماد کیاتھا جوسب سے بڑی غلطی تھی،عمران خان نے کہا کہ میاں صاحب کس سے کہہ رہے تھے کہ انہیں الیکشن میں اکثریت چاہیئے الیکشن کی رات ابھی ووٹوں کی گنتی جاری تھی کہ میاں صاحب تقریر کرنے آگئے اور جشن منانا شروع کردیا،انہوں نے کہاکہ 11 مئی کو عوام ان کیلئے نہیں اپنے لئے نکلیں، انصاف نہ ملاتو ملک بند کرادیں گے، ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اگرملک میں جمہوریت ہوتی تو ڈی ریل ہوتی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات