شیخ رشید احمد نے 11مئی کے احتجاج کے بعد مہنگائی،بیروزگاری اور لوڈ شیڈنگ کیخلاف ٹرین مارچ کا اعلان کردیا،تحریک انصاف کے احتجاج میں بھرپور شریک ہونگے،خواہش ہے عوامی تحریک ،جے یو آئی اور ایم کیو ایم اکٹھے ہو جائیں اوراحتجاج کریں ،میری اطلاع کے مطابق نواب اکبر بگٹی کے ساتھ غار میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسر ان غیر مسلح تھے‘سربراہ عوامی مسلم لیگ
پیر 5 مئی 2014 22:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 11مئی کے احتجاج کے بعد مہنگائی،بیروزگاری اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف راولپنڈی سے کراچی تک ٹرین مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج میں بھرپور شریک ہوں گے اور خواہش ہے کہ عوامی تحریک ،جے یو آئی اور ایم کیو ایم اکٹھے ہو جائیں اوراحتجاج کریں ،میری اطلاع کے مطابق نواب اکبر بگٹی کے ساتھ غار میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسر ان غیر مسلح تھے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 11مئی کے احتجاج کے حوالے سے 9مئی کولال حویلی کے باہرجلسہ کریں گے جس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی شریک ہوں گے او رمیں عمران خان کو احتجاج کے حوالے سے اپنی رائے دوں گا۔(جاری ہے)
تحریک انصاف کے احتجاج میں بھرپور شریک ہوں گے اور کوشش کروں گا کہ عوام تحریک کے لئے بھی درمیانی راستہ نکل آئے ،میری خواہش ہے کہ ایم کیو ایم اور جے یو آئی سمیت سب اکٹھے ہوں اور احتجاج کریں۔
انہوں نے ڈبلیو ایچ او کی طرف سے پولیو کے باعث پاکستانیوں پر سفری پابندی عائد ہونے کے حوالے سے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کو بھی پولیو کے قطرے پلائے جائیں ،کاش نواز شریف کو پولیو کے تین قطرے پلائے جائیں اور وہ جعلی نکلیں پھر انہیں پتہ چلے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نواز شریف سے اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہا ہے کہ آپ ہمیشہ اپنے وزن سے ڈوبے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق نواب اکبر بگٹی کے ساتھ غار میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران غیر مسلح تھے او ریہ پہلی دفعہ ہے کہ غار میں فوج کے افسران گئے اور میں اکبر بگٹی کو بھی شہید سمجھتا ہوں ۔شہید ہونے والے تمام افسران کا تعلق میرے علاقے سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاک فوج پرویز مشرف کے ساتھ ہے ۔لیکن میں پرویز مشرف سے کہنا چاہتا ہوں کہ برے وقت میں چیخیں نہیں مارنی چاہئیں۔ میرے ذوالفقار علی بھٹو سے اختلاف ہو سکتے ہیں لیکن اس شخص نے جیل میں ثابت کیا کہ میں مرد ہوں اور اگر پرویز مشرف جیل میں کچھ رو زگزار لیں گے تو کوئی قیامت نہیں آ جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 11مئی کے احتجاج کے بعد مہنگائی ،بیروزگار ی اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف کراچی تک ٹرین مارچ کروں گا ۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.