کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر

پیر 5 مئی 2014 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2014ء) کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی ۔ درخواست گزار سید فیروز شاہ گیلانی ایڈووکیٹ نے اپنی دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ماضی میں مشترکہ مفادات کونسل میں چار وں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اس پر اتفاق رائے کر چکے ہیں ،کالا باغ پر صرف سیا سی اعتراضات لگائے گئے ہیں اوراس کی تعمیر نہ کرنے کے حوالے سے کوئی تکنیکی اعتراض موجود نہیں ۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کو سیاست کی نذر کیا جارہا یہ لہٰذاعدالت سے استدعا ہے کہ وفاقی حکومت کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے حکم جاری کیا جائے ۔