انتخابات کے نتائج پرتحفظات ہیں لیکن موجودہ حالات میں ملک کسی تحریک کا متحمل نہیں ہو سکتا‘ اعتزا زاحسن،آزاد عدلیہ کی موجودگی میں کوئی جمہوریت پر شب خون نہیں مار سکتا ،پیپلز پارٹی آزادی اظہار کے حق میں ہے ، مرکزی رہنما پیپلز پارٹی
پیر 5 مئی 2014 19:50
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ 11مئی کے انتخابات کے نتائج پرتحفظات ہیں لیکن موجودہ حالات میں ملک کسی تحریک کا متحمل نہیں ہو سکتا ،آزاد عدلیہ کی موجودگی میں کوئی جمہوریت پر شب خون نہیں مار سکتا ،پیپلز پارٹی آزادی اظہار کے حق میں ہے اور کسی پر پابندی نہیں لگنی چاہیے ۔
ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دی گئی ہیں اور اب اسے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
پیپلز پارٹی جمہوریت اور پارلیمنٹ کا استحکام چاہتی ہے اور اس حوالے سے ہماری قیادت کا واضح موقف سامنے آ چکا ہے ۔ انہوں نے تحریک انصاف کے 11مئی کو احتجاج کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں بھی انتخابات کے نتائی پر تحفظات ہیں لیکن موجودہ حالات میں ملک کسی تحریک کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔
انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں آزاد عدلیہ بھی موجود ہے اور کوئی جمہوریت حکومت پر شب خون نہیں مار سکتا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ووٹ ہمیشہ سے آزادی اظہار کے حق میں رہا ہے اور میڈیا پر کسی قسم کی پابندی لگانا آزادی اظہار رائے کے منافی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل ر قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر میں بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.