دپیکا پڈکون نے رنویر کا دیا قیمتی لاکٹ گلے میں سجا لیا

پیر 5 مئی 2014 14:39

دپیکا پڈکون نے رنویر کا دیا قیمتی لاکٹ گلے میں سجا لیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مئی 2014ء) بالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ میں قربتیں بڑھنے لگیں۔ رنویر سنگھ نے اداکارہ کو قیمتی لاکٹ تحفے میں دے دیا۔

(جاری ہے)

پہلے رنبیر کپور کے نام کا ٹیٹو گردن پر بنوایا اور اب رنویر کا دیا قیمتی لاکٹ گلے میں سجا لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے دپیکا کو قیمتی لاکٹ تحفے میں دیا ہے۔ محبت کے الفاظ پر مبنی اس لاکٹ کو امریکا سے واپسی پر دپیکا کے گلے میں دیکھا گیا۔ رام لیلا کی یہ جوڑی اب ایک اور فلم باجی راؤ مستانی میں دھوم مچانے کو تیار ہے۔