الیکشن ٹریبونل نے این اے 47 پر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیدیا

پیر 5 مئی 2014 14:15

الیکشن ٹریبونل نے این اے 47 پر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیدیا

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مئی 2014ء) الیکشن ٹریبونل خیبرپختونخوا نے این اے 47 پر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

این اے 47 درہ آدم خیل سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قیصر جمال قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے ان کے مخالف امیدوار عابدالرحمان نے قیصر جمال پر دھاندلی کا الزام لگایا تھا اور الیکشن ٹریبونل میں انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست دی تھی جس پر آج الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی کے اس حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیدیا ہے۔

متعلقہ عنوان :