بھارت میں پاکستان مخالف نعرے نہ لگانے پر ہندوؤں کا کشمیری طلبا پر تشدد
پیر 5 مئی 2014 13:52
گریٹر نوئیڈا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مئی 2014ء) ہزاروں مسلمانوں کےقاتل نریندرمودی کے اقتدار میں آنے سے پہلے ہی انتہا پسند ہندوؤں کی پاکستان اور مسلمانوں سے نفرت کی آگ بھڑکنے لگی ہے، ایک طرف آسام میں مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جارہا ہے جس پربھارتی میڈیا چپ سادھے بیٹھا ہے تو دوسری طرف کشمیری طالب علموں کو پاکستان کی حمایت پر ایک بار پھر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
بھارتی
سورماؤں کی پاکستان دشمنی کا تازہ واقعہ ریاست اترپردیش کےعلاقے گریٹر نوئیڈا کی ایک نجی یونیورسٹی کے ہوسٹل میں پیش آیا جہاں رات گئے نشے میں دھت انتہا پسند ہندو طالب علموں نے کشمیری مسلمان طلباء کو پاکستان کے خلاف نعرے لگانے کا حکم دیا تاہم کشمیری نوجوانوں نے ایسا کرنے سے صاف انکار کردیا جس پر ہندو طالب علم غصے سے لال پیلے ہوگئے اور کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبا کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اتر پردیش کے علاقے میرٹھ کی ایک یونیورسٹی میں کمشیری طلبا نے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پرخوشی کا اظہار کیا تو ہندو طلبا آپے سے باہر آگئے اور ان پر پتھراؤ کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے 67 کشمیری طلبا کو یونیورسٹی سے ہی نکال دیا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
تلورکے شکارکیلئے زمین الاٹمنٹ کاکیس
-
وزیراعظم کی تمام وزارتوں، ڈویژنز کو مینوئل فائلنگ سے ای آفس پر منتقل کرنے کی ہدایت
-
چین نے پاکستانی سیٹلائیٹ ’’آئی کیوب قمر ‘‘کا ڈیٹا پاکستان کے حوالے کر دیا، پاکستانی سفیر نے ڈیٹا وصول کیا
-
مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر، عمرایوب و دیگر کی عبوری ضمانت منظور
-
مولانا فضل الرحمن اور جماعت اسلامی کی تحریک تحفظ آئین میں باقاعدہ شمولیت دورنہیں، فواد چوہدری
-
پاکستان سی پیک کا دوسرا مرحلہ عزم اور تیزی سے مکمل کرے گا،احسن اقبالل
-
اسحاق ڈار 13مئی سے چین کا دورہ کریں گے
-
ایف بی آر کا نان فائلرز کی سمز بند نہ کرنے کیخلاف ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف عدالت جانے کافیصلہ
-
محسن نقوی کا اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل کا دورہ،جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ 6ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
گلیوں اور نالیوں کی سیاست سے نکلنا ہوگا،علی امین گنڈا پور
-
وفاقی وزیراطلاعات سے پاکستان کے دورہ پر آئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی ملاقات
-
وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کیانتقال پراظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.