لاہورسے وابستہ یادیں بھلا نہیں سکتی، سیاست میں آنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، وینا ملک

پیر 5 مئی 2014 13:37

لاہورسے وابستہ یادیں بھلا نہیں سکتی، سیاست میں آنے کا کوئی فیصلہ نہیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مئی 2014ء) اداکارہ ویناملک اپنے شوہراسد بشیر کے ہمراہ دودن بعد لاہور آئینگی۔ لاہور آمد کے بعد جہاں ویناملک اوراسد بشیر شادی کے استقبالیہ کاشیڈول ترتیب دینگے، وہیں اس میں مدعو کیے جانیوالی اہم شخصیات کوفہرست کوبھی حتمی شکل دینگے۔ لاہورمیں قیام کے دوران ویناملک اپنے قریبی دوستوں سے ملاقات کے علاوہ کچھ تقریبات میں بھی شرکت کرینگی۔

اس سلسلہ میں ویناملک نےبتایاکہ لاہورآنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ کافی وقت کے بعد لاہور آنے کا موقع مل رہا ہے۔ لاہورسے بہت سی یادیں وابستہ ہیں اوران کو کبھی نہیں بھلا سکتی۔ انھوں نے کہا کہ فی الوقت میں اپنے سسرالیوں کے گائوں شکردرہ میں ہوں۔ جہاں پرملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی انسانی حقوق کمیشن کی خیرسگالی سفیر مقررکیے جانے کے بعد گائوں کی خواتین اوردیگر نے دیرینہ مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے مجھے سیاست میں آنے کا مشورہ دیا لیکن میرا فی الوقت سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مگران کے دیرینہ مسائل کو حل کروانے کے لیے ترجیح بنیاد پرکوشش ضرورکرونگی۔

میں سمجھتی ہوں کہ سیاست میں آئے بغیربھی بہت سے مسائل حل کروائے جاسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے تمام بڑی سیاسی جماعتوںکی طرف سے شمولیت کی پیشکش ہیں لیکن مناسب وقت پراس کافیصلہ کیا جائے گا۔ ویناملک کے شوہراسد بشیر نے بتایاکہ پاکستان میں شادی کا استقبالیہ ضرور ہوگا لیکن ابھی ہمارے کچھ قریبی عزیزواقارب ملک سے باہر ہیں جس کی وجہ سے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جارہا ہے۔ لیکن یہ بات طے ہے کہ ہم مہمانوںکی فہرست تیارکررہے ہیں اوراس میں زندگی کے تمام شعبوں کی اہم شخصیات شرکت کرینگی۔