پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں کام کرنے پر تنقید درست نہیں، عمائمہ ملک

پیر 5 مئی 2014 12:15

پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں کام کرنے پر تنقید درست نہیں، عمائمہ ملک

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مئی 2014ء) ماڈل واداکارہ عمائمہ ملک نے کہاہے کہ انسان کووقت کے ساتھ خود کو تبدیل کرناچاہیے۔ ہمیں کسی بھی شخص پرتنقید کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔

(جاری ہے)

اداکار شان سینئرفنکارہیں مگراس کایہ مطلب نہیں ہے کہ وہ کسی پربھی تنقیدکریں گزشتہ روزایک تقریب میں شان کاعلی ظفرسمیت دیگرفنکاروں کواس بات پرتنقید کانشانہ بنانا کہ وہ بھارت میں کام کررہے ہیں اچھاعمل نہیں تھاکیونکہ فنکارکی کوئی سرحدنہیں ہوتی اگرفن کی سرحدہے توہمیں پھراپنے لٹریچرکوبھی تبدیل کرناہوگاان کا کہناتھاکہ مجھ سمیت جس فنکارنے بھی پاکستان سے باہر جا کر کام کیا اس نے اپنے ملک اور قوم کانام روشن کیاہے ہمیں اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے نہ کہ ہم اس پر تنقید کریں جب ہمیں ہمارے گھرمیں کوئی نہیں مانے گاتوباہرہم اپنی شناخت کیسے کروائینگے۔

متعلقہ عنوان :