ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال تین ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا،لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ،ملک میں بجلی کی طلب 13 ہزار 700،پیداوار 10 ہزار 700 میگاواٹ ہے،این ٹی ڈی سی، ہائیڈل سے 3 ہزار 150 ،تھرمل سے 1570،پرائیویٹ بجلی گھروں سے 5980 میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے

اتوار 4 مئی 2014 21:46

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال تین ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا،لوڈشیڈنگ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیاجس کے بعد لوڈ شیڈنگ میں بھی کئی گھنٹے اضافہ کردیا گیا،نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن (این ٹی ڈی سی )کمپنی نے بتایاکہ اس وقت ملک میں بجلی کی طلب 13 ہزار 700 جبکہ پیداوار 10 ہزار 700 میگاواٹ ہے،این ٹی ڈی سی کے مطابق ہائیڈل سے 3 ہزار 150 اور تھرمل سے ایک ہزار 570 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ پرائیویٹ بجلی گھروں سے 5 ہزار 980 میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے،بجلی کی طلب اور رسد کا فرق بڑھنے سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :