سپریم کورٹ کا پانچ رکنی خصوصی بنچ (کل) سمیرا ملک کی نا اہلی کیخلاف دائر نظر ثانی اپیل کی سماعت کریگا

اتوار 4 مئی 2014 20:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) سپریم کورٹ کا پانچ رکنی خصوصی بنچ (کل) پیر کو مسلم لیگ (ن) کی رہنما سمیرا ملک کی نا اہلی کیخلاف دائر نظر ثانی اپیل کی سماعت کریگا۔ بنچ میں جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس گلزار احمد، جسٹس اقبال حمید الدین ، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس دوست محمد خان شامل ہیں ۔ کیس کی سماعت (کل) 5 مئی کو 1 بجے دن ہو گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پنجاب یونیورسٹی نے فیصلہ کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یونیورسٹی ذرائع کے مطابق عدالت نے یونیورسٹی کو سنے بغیر فیصلہ جاری کیا ۔بتایا گیا ہے کہ سمیرا ملک نے 2002 میں رولنمبر54334 کے تحت سالانہ امتحان میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی اورانہیں 2003 میں ڈگری جاری کی گئی ۔یونیورسٹی ذرائع کے مطابق 2003 میں یونیورسٹی کو اس سلسلہ میں ایک شکایت موصول ہوئی تھی جس کی باقاعدہ جانچ پڑتال اس وقت کی یونیورسٹی انتظامیہ نے کی اور جانچ پڑتال کے بعد ڈگری اصلی قرار دی۔