وائٹ ہاؤس میں تقریب ،اوباماکی اپنے ہی چٹکلوں پر طنز،حاضرین محظوظ ہوتے رہے ، ہالی ووڈ فنکاروں اور صحافیوں کے اعزاز میں سالانہ ڈنر، امریکی صدر اپنی حس مزاح اور مزاحیہ فرضی تصویروں کے ذریعے حاضرین کو محظوظ کرتے رہے

اتوار 4 مئی 2014 20:06

وائٹ ہاؤس میں تقریب ،اوباماکی اپنے ہی چٹکلوں پر طنز،حاضرین محظوظ ہوتے ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) وائٹ ہاوٴس میں ہالی ووڈ فنکاروں اور صحافیوں کے اعزاز میں شاندار سالانہ ڈنر کا اہتمام کیا گیا، فنکاروں کی ریڈ کارپٹ پر آمد نے وائٹ ہاوٴس کی رونق بڑھا دی ، صدر اوباما اپنے چٹکلوں سے شائقین کو محظوظ کرتے رہے،امریکی میڈیاکے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس شاندار تقریب میں شرکت کے لئے ہالی وڈ فنکار ریڈ کارپٹ پر آئے تو جیسے رنگ و نور کی بہار آ گئی ہو ۔

(جاری ہے)

امریکی صدر اوباما تقریب کے حوالے سے خاصے پرجوش اور خوش دکھائی دئیے۔ تقریر کے دوران صدر اوباما اپنی حس مزاح اور مزاحیہ فرضی تصویروں کے ذریعے حاضرین کو محظوظ کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :