Live Updates

کسی معاملے پر مشاورت نہیں کی جاتی،خورشید شاہ نے حکمران جماعت سے مک مکا کر رکھا ہے،شیریں مزاری،گیارہ مئی کے احتجاج کا مقصد جمہوریت کو ڈی ریل کرنا نہیں، تحریک انصاف دیگر جماعتوں سے زیادہ میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے،خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل

اتوار 4 مئی 2014 19:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ء شیریں مزاری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے حکمران جماعت سے مک مکا کر رکھا ہے، گیارہ مئی کے احتجاج کا مقصد جمہوریت کو ڈی ریل کرنا نہیں، تحریک انصاف دیگر جماعتوں سے زیادہ میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق اتوارکو تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف دیگر جماعتوں سے زیادہ میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، شیریں مزاری نے کہا کہ خورشید شاہ اپوزیشن سے مشاورت نہیں کرتے، اپوزیشن لیڈر نے حکمران جماعت سے مک مکا کر رکھا ہے،انہوں نے کہاکہ گیارہ مئی کے احتجاج کا مقصد جمہوریت کو ڈی ریل کرنا نہیں ہے بلکہ دھاندلی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈکراناہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات