کوالالمپور، ایشین کرکٹ کونسل پریمیرلیگ ،(کل) مزید تین میچز کھیلے جائیں گے

اتوار 4 مئی 2014 19:31

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) ایشین کرکٹ کونسل پریمیرلیگ میں (کل) پیر کو مزید تین میچزکھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل پریمیر لیگ کے دلچسپ مقابلے ملائیشیا میں جاری ہیں اور(کل) پیر کومزید تین میچز کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پہلا میچ افغانستان اور اومان کے درمیان ہوگا ،دوسرے میچ میں ہانگ کانگ اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی جبکہ تیسرے میچ میں ملائیشیا کا ٹاکرا متحدہ عرب امارات کیساتھ ہوگا

متعلقہ عنوان :