بھارت میں مسافر ٹرین پٹڑی سے اترگئی، 15 مسافر ہلاک، 80 سے زائد زخمی

اتوار 4 مئی 2014 19:19

بھارت میں مسافر ٹرین پٹڑی سے اترگئی، 15 مسافر ہلاک، 80 سے زائد زخمی

ریگاد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں مسافر ٹرین پٹڑی سے اترگئی جس کے نتیجے میں 15 مسافر ہلاک جب کہ 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع ریگاد میں کنکون ریلوے ٹریک پر مسافر ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے بعد الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 15 مسافر موقع پر ہی ہلاک جب کہ 80 سے زائد زخمی ہوگئے، حادثے کے فوری بعد کنکون ریلوے روٹس پر چلنے والی تمام ٹرینیں روک دی گئیں جب کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئی، اس دوران قریبی بستی کے مکینوں کی بھی بڑی تعداد نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ ہلاک ہونے والے مسافروں کی لاشیں اہلخانہ کے حوالے کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب ریلوے حکام نے حادثے کی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے مسافروں کے اہلخانہ کے لئے 2،2 لاکھ روپے جب کہ زخمیوں کے لئے 50، 50 ہزار روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :