برطانیہ کے شہری نے یورپ لاٹری یوروملین میں 7 کروڑ 30 لاکھ سٹرلنگ پاوٴنڈز جیت لیے

اتوار 4 مئی 2014 16:59

برطانیہ کے شہری نے یورپ لاٹری یوروملین میں 7 کروڑ 30 لاکھ سٹرلنگ پاوٴنڈز ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) برطانیہ کے شہری نے یورپ لاٹری یوروملین میں 7 کروڑ 30 لاکھ سٹرلنگ پاوٴنڈز جیت لیے ۔ میڈیا رپورٹس میں برطانیہ کی نیشنل لاٹری سروس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے شہری نے برطانوی تاریخ میں سب سے بڑی رقم جیتی ہے تاہم انعامی رقم جیتنے والے شہری کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

یوروملین لاٹری کا اجراء 13 فروری 2004 کو فرانس، سپین اور برطانیہ میں کیا گیا تھا۔ اکتوبر 2004 سے اس میں مزید چھ ممالک لگسمبرگ، بلجیم، سوئٹزرلینڈ، پرتگال، آئرلینڈ اور آسٹریا بھی شامل ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :