امریکہ میں ہاتھیوں کی پٹائی کرنے پر پابندی،خلاف ورزی پر تین سال قید ہوگی،پابندی امریکی ریاست لاس اینجلس میں عائد کی گئی،اطلاق 2017سے ہوگا

اتوار 4 مئی 2014 16:49

امریکہ میں ہاتھیوں کی پٹائی کرنے پر پابندی،خلاف ورزی پر تین سال قید ..

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) امریکہ میں ہاتھیوں کی پٹائی کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی شہر لاس انجلس میں ہاتھیوں کو سدھانے کے لئے پٹائی کرنے پر پابندی عائد کردی ہے جس کا اطلاق دو ہزار سترہ سے ہوگا، لاس اینجلس سرکس کے ہاتھی تربیت کے دوران روزانہ ہی کسی نہ کسی بات پر مہاوتوں کے عتاب کا شکار ہوتے ہیں، کبھی سر پر ڈنڈا کھاتے ہیں، تو کبھی پیٹ پر لات، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، کیونکہ امریکی شہر لاس اینجلس کی کونسل نے نیا قانون جو پاس کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پاس ہونے والے نئے قانون کے تحت ہاتھیوں کو سدھارنے کیلئے مارنے پر پابندی ہوگی۔ نیا قانون امریکا میں جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کا نتیجہ ہے، جس میں ہاتھیوں کو ٹرینرز کے ہاتھوں مار کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ نئے قانون کا نفاذ دو ہزار سترہ سے ہوگا، جس کے بعد ہاتھیوں پر ہاتھ اٹھانے والوں کو کڑی سزا دی جائے گی-

متعلقہ عنوان :